
اجزاء:
بونگ کا گوشت (بڑے ٹکڑے کر لیں) —- ایک کلو
ہڈیاں اور نلیاں —– ایک کلو
لہسن پسا ہوا —- دو کھانے کے چمچ
نمک —- حسب ذائقہ
پیاز (باریک کٹی ہوئی) —- تین عدد درمیانی
ثابت کالی مرچیں —- دس سے بارہ عدد
لال مرچ پسی ہوئی —- دو کھانے کے چمچ
دھنیا پسا ہوا —- دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ —- ایک کھانے کا چمچ
سونف —- ایک کھانے کا چمچ
بڑی الائچی کے دانے —- ایک چائے کا چمچ
سونٹھ —- ایک چائے کا چمچ
پپلی —- ایک چائے کا چمچ
دہی —- ایک پیالی
میدہ یا آٹا —- آدھی پیالی
سٹرک ایسڈ —- آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل — ایک پیالی
ترکیب:
دیگچی میں گوشت٬ ہڈیوں اور نلیوں کے ساتھ ایک پیاز٬ کالی مرچیں اور دس سے بارہ پیالی پانی ڈال کر چار سے چھ گھنٹوں کے لیے پکنے رکھ دیں-
سونف٬ بڑی الائچی کے دانے٬ سونٹھ اور پپلی کو باریک پیس لیں اور ایک طرف رکھ دیں-
ایک علیحدہ دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کر کے بقیہ دو پیاز گولڈن فرائی کر لیں- لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ ہلکا سا فرائی کریں اور پھر میدہ یا آٹا ڈال کر اچھی طرح خوشبو آنے تک بھونیں-
دہی میں نمک٬ لال مرچ٬ پسا ہوا دھنیا٬ زیرہ اور پہلے سے پیس کر رکھے ہوئے مصالحے ملا لیں اور دیگچی میں ڈال دیں- اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ نظر آنے لگے- پھر اس میں گوشت ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک اچھی طرح بھونیں-
ہڈیوں اور نلیوں کی یخنی کو چھان کر گوشت میں ڈال دیں اور بیس سے پچیس منٹ تک پکائیں تاکہ گوشت مزید گل جائے- سٹرک ایسڈ ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اتار لیں



